پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے متعلق اپنی گزارشات ای سی بی کو پیش کردیں

0
26

پی سی بی نے انگلینڈ روانگی سے متعلق اپنی گزارشات ای سی بی کو پیش کردیں
باغی ٹی وی :پی سی بی اور ای سی بی حکام کے درمیان ٹیلی فونک کانفرنس ہوئی ہے جس میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان گفتگو مثبت رہی ہے .
پی سی بی نے انگلینڈ رونگی سے متعلق اپنی گزارشات ای سی بی کو پیش کردیں ، پی سی بی کو رواں ہفتے کے آخری میں ای سی بی سے انتظامات پر مکمل جواب کی امید ہے . ادھر انگلش کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ میں قیام کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں کی مکمل انشورنس کرانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی بی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے جہاز میں سفر ،کوڈ 19 کے خطرات ، گرائونڈ یا ہوٹل میں ہونے والی دہشت گردی کی مکمل انشورنس کرائے گا۔ 43رکنی دستے کی انگلینڈ میں قیام کے دوران مکمل انشورنس ہوگی۔ پریمیم بھی انگلش کرکٹ بورڈ برداشت کرے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ معمول کے مطابق کھلاڑیوں کی انجری اور مالی نقصان کی الگ انشورنس کرائے گا۔ اگر کوئی کھلاڑی سیریز میں زخمی ہوجاتا ہے تو اس کی انجری پر آنے والے تمام اخراجات کی میڈیکل انشورنس ہوگی۔ کھلاڑی کو انجری سے میچ فیس اور دیگر مالی نقصانات کو بھی پی سی بی انشورنس سے کور کرے گا۔

انگلینڈ میں اگر کوئی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہوتا ہے یا کسی گرائونڈ پر دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوتا ہے جس سے ٹیم کا کوئی رکن متاثر ہوتا ہے تو اس کے نقصان کا ازالہ انگلش بورڈ کے انشورنس سے کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے سیریز کا مالی نقصان بھی انشورڈ ہوگا جبکہ کسی پاکستانی کھلاڑی کو اگر مالی نقصان ہوتا ہے یا اس کا مہنگا علاج کرایا جاتا ہے تو اس کی ادائیگی بھی انشورنس کمپنی کرے گی۔ جبکہ ساتھ ہی کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلش بورڈ سے منافع بخش ڈیل کرکے کروڑوں روپے بچالئے ہیں۔ دورہ انگلینڈ پر آنے والے کروڑوں روپے کے اخراجات پاکستان ادا نہیں کرے گا۔

Leave a reply