واشنگٹن: عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کے نئے ویرئنٹ اومی کرون نے امریکا میں تباہی مچا دی-
باغی ٹی وی : نیویارک ٹائمز کے مطابق اومی کرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث نہ صرف اسپتالوں میں مریضوں کے لیے جگہ ختم ہو گئی ہے بلکہ ایئر لائنز نے بھی اپنی درجنوں فلائٹس منسوخ کردی ہیں رپورٹ کے مطابق ایئر لائنز کی جانب سے پروازیں اس وقت منسوخ کی گئی ہیں جب کرسمس منانے کے لیے لاکھوں افراد ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکیوں کی بہت بڑی تعداد اس وقت مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ صرف ایک دن قبل معروف امریکی ایئر لائنز یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور الاسکا کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ 24 دسمبر کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کر رہی ہیں۔
دنیا میں کورونا اوراومی کرون نے سراٹھا لیا :امریکا میں پونے دو لاکھ نئے کیسز رپورٹ
اس صورتحال میں امریکی آٹوموبل ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ غالب امکان اس بات کا ہے کہ 23 دسمبر سے 2 جنوری کے درمیانی عرصے میں تقریباً دس کروڑ 90 لاکھ افراد اپنا سفر طے کریں گے سفر کرنے والے عین ممکن ہے کہ سڑک کو سفر کا ذریعہ بنائیں اور یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ انہیں ہوائی جہاز سمیت سفر کے لیے دیگر ذرائع مل جائیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایئر لائنز کی جانب سے پروازوں کی منسوخی ایک وجہ خود عملے کا بھی اومی کرون سے متاثر ہونا ہے الاسکا ایئر لائنز کے مطابق اس کے کچھ عملے کے اراکین اومی کرون سے متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اس نے 17 پروازیں منسوخ کی ہیں جب کہ یونائیٹڈ ایئر لائنز نے 120 پروازوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد امریکہ میں ڈیلٹا سے متاثرہ افراد سے بھی زیادہ ہو گئی ہے صرف نیویارک میں کورونا ٹیسٹ کرانے والوں کی لمبی قطاریں دکھائی دے رہی ہیں۔
بھارت میں اومی کرون کا پھیلاؤ: 2ریاستوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
دوسری جانب اسرائیل نے امریکا اور کینیڈا میں کورونا کی نئی شکل اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کو سفری سے لحاظ ’ریڈ لسٹ‘ میں شامل کیا ہےاسرائیل کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل ممالک میں جانے کے لیے اسرائیلی شہریوں کو خصوصی اجازت نامہ لینا ضروری ہوتا ہے اسی طرح ان ممالک سے ملک میں داخل ہونے والوں کو بھی کڑی نگرانی سے گزرنا ہوتا ہے۔
ادھر متحدہ عرب امارات نے اومی کرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے چار ممالک پر پابندی عائد کر دی ہے خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایمرجنسی کرائسس اینڈ ڈیزاسٹرزایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی اے اے) نے کینیا، تنزانیہ، ایتھوپیا اور نائجیریا سے آنے والی تمام قسم کی فلائٹس آپریشن کو 25 دسمبر سے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ ان ممالک میں 14 روز سے زائد رہنے والے غیر ملکیوں پر یو اے ای آنے پر پابندی ہو گی تا ہم متحدہ عرب امارات کے شہری، قریبی رشتہ دار، سفارتی مشن، سرکاری وفود اور گولڈن ریزیڈنس ہولڈرز کو اس فیصلے سے خارج کردیا گیا ہے۔