امریکہ میں اومی کرون سے پہلی موت

0
61

کرونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے امریکا میں پہلی موت ریکارڈ ہوئی ہے۔

باغی ٹی وی :امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ٹیکساس میں زیر علاج اومی کرون کا مریض دم توڑ گیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مرنے والا شہری 50 سال کا تھا اورویکسین شدہ نہیں تھا۔

بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مراکز کے اعداد و شمار نے صرف ایک ہفتے میں اومی کرون انفیکشن میں چھ گنا اضافہ ریکارڈ کیا ہے جبکہ نیویارک میں یہ 90 فیصد پھیل چکا ہے۔

سربراہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ اومی کرون ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، اور اس قسم سے ویکسین شدہ افراد بھی متاثر ہورہے ہیں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کمزور مدافعتی نظام کے لوگوں کو بوسٹر ڈوزلگانے پر زور دیا گیا ہے، ورنہ اس نتیجے پر پہنچا مشکل ہوگا کہ ویکسین کام نہیں کررہی

افریقہ میں سائنسدانوں نے پہلی بار اومی کرون کے بارے میں ایک ماہ سے بھی کم وقت یعنی 26 نومبر کو خطرے کی گھنٹی بجائی تھی، جسے عالمی ادارہ صحت نے تشویشناک قرار دیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک یہ 90 ممالک میں پھیل چکا ہے۔

اومی کرون: امریکہ اور کینیڈا ،اسرائیل کی ریڈ لسٹ میں شامل

واضح رہے کہ جنوبی افریقا میں پہلی بار سامنے آنے والے کورونا کی نئی شکل اومی کرون ویرینٹ دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے اور عالمی ادارہ صحت نے بھی خبردار کیا ہے کہ یہ نئی شکل ڈیلٹا سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

اومیکرون، برطانیہ سے پاکستان آنیوالوں کی سخت چیکنگ ہوگی

برطانیہ میں اومی کرون کے کیسز میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں وائرس کی اس نئی قسم نے خوف پیدا کر دیا ہے. بھارت کے طبی ماہرین بھی پریشان ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برطانیہ جیسی ہو گی تو بھارت کے حالات بہت ہی خراب ہوں گے، طبی ماہرین نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ اومی کرون سے نمٹنے کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے-

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

Leave a reply