اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ

0
58

اومیکرون کا خدشہ ،برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں بارے نیا حکمنامہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اومیکرون کا خدشہ برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں کی سختی سے چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے سی اے اے کو برطانیہ سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نئی ہدایات موصول ہو گئی ہیں برطانیہ سے پاکستان آنے والے مسافروں کے ایئرپورٹس پر ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، برطانیہ سے پاکستان آنے مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی ہوگا ،سول ایوی ایشن حکام کے مطابق اقدامات برطانیہ میں کورونا کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز کے باعث کیے جارہے ہیں،

قبل ازیں کرونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ویکسین حکمت عملی اور بیماریوں کے پہلو وں پر تبادل خیال کیا گیا،این سی او سی نے ویکسی نیشن لازمی کرانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا،اجلاس میں ویکسی نیشن کے اہداف کو حاصل کرنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا، این سی او سی نے کہا کہ یکم جنوری سے 30سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوزکے اہل ہیں کورونا کی نئی قسم سے بچنے کے لیے مکمل طور پر ویکسین لگوائیں ،اومیکرون وائرس 95 ممالک میں رپورٹ کیا گیا ،اومیکرون کے 58 ہزار تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،اومیکرون کا مرکز برطانیہ اور ڈنمارک ہیں ، بھارت میں 149 تصدیق شدہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں ملک کی 58 فیصد آبادی کو ویکسی نیشن دی گئی

خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہے جنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔ عالمی ادارہ صحت نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

برطانیہ میں اومیکرون کے کیسز میں تین گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، دنیا کے کئی ممالک میں وائرس کی اس نئی قسم نے خوف پیدا کر دیا ہے. بھارت کے طبی ماہرین بھی پریشان ہیں، انکا کہنا ہے کہ اگر صورتحال برطانیہ جیسی ہو گی تو بھارت کے حالات بہت ہی خراب ہوں گے، طبی ماہرین نے مودی سرکار کو مشورہ دیا ہے کہ اومیکرون سے نمٹنے کے لئے ابھی سے تیاری کرنی چاہئے،بھارت میں اومیکرون کے اب تک 151 کیسز سامنے آ چکے ہیں

گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

پاکستان میں کرونا سے مزید 9 اموات

برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

Leave a reply