ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

0
66

ایشوریہ رائے بچن پیش نہ ہوئی تو ہو گی کاروائی، بھارتی تحقیقاتی ایجنسی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک اوربالی ووڈ اداکارہ مشکل میں پھنس گئی ہیں

بھارتی تحقیقاتی ایجنسی نے اداکارہ ایشوریہ رائے بچن کو طلب کیا ہے، ایشوریہ کو پانامہ پیپرز کے سلسلے میں تحقیقات کے لئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے، 48 سالہ ایشوریہ سے بھارتی تحقیقاتی ایجنسی بیرون ملک دولت کے حوالہ سے تحقیقات کرے گی،

امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے کو اس سے قبل دو بار پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا جا چکا ہے جس میں انہوں نے نئی تاریخ کی استدعا کی اور پیش نہ ہوئیں اب انہیں دوبارہ طلب کیا گیا ہے ،تحقیقاتی ایجنسی کے مطابق آج بیس دسمبر کو پیشی کا سمن اداکارہ کی رہائشگاہ بھجوایا گیا تھا اگر آج بھی اداکارہ پیش نہ ہوئیں تو پھر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔بھارتی تحقیقاتی ادارے نے پانامہ پیپرز لیک کے معاملے پر منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ 2002 کے تحت منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے

پانامہ پیپیرز کے بعد سے بھارت میں تحقیقات چل رہی ہے اور تحقیقاتی ایجنسی کئی اہم شخصیات سے تحقیقات کر چکی ہے، گزشتہ ماہ ابھیشیک بچن سے بھی تحقیقات کی گئی تھی، بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی جلد امیتابھ بچن کو بھی تحقیقات کے لئے طلب کر سکتی ہے

2016 میں پاناما پیپرز میں دنیا بھر کے امیر و طاقتور افراد کی جانب سے اپنے اثاثہ جاتآف شور کمپنیوں کے ذریعے چھپائے جانے کا انکشاف ہوا تھا جس کے دنیا بھر کے مختلف ممالک میں تہلکہ مچا ہوا تھا۔ ان لیک پیپرز میں 300 بھارتیوں کے نام بھی شامل تھے

دپیکا اور نواز الدین صدیقی کے ساتھ وائرل تصاویر پر شہریار منور کی وضاحت

شلپا شیٹھی اور راج کندرا پر کروڑوں کے فراڈ کا مقدمہ درج

دنیا میں موجود ایشوریا رائے بچن کی ہمشکل 6 خواتین

Leave a reply