نائن الیون کی 18ویں برسی پر امریکہ میں ایک اور جہاز ٹکرا گیا، پورے امریکہ میں غم کی لہر دوڑ گئی
امریکہ میں آج نائن الیون کی 18 ویں برسی منائی جارہی ہے اور آج کے ہی دن امریکی ریاست اوہائیو میں ایک کارگو جہاز ٹرک رپیئر فیسیلٹی کی پارکنگ میں گرا اور وہاں کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا ہے جس پر غم کی کیفیت ہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو میں جہاز کی تباہی کے نتیجہ میں دو افراد کی ہلاکت کا بتایا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹوں کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ دو انجن والا کنویئر 440 جہاز تھا جو ایسٹرن ٹائم کے مطابق صبح ڈھائی بجے شمال مغربی اوہائیو میں ٹولیڈو ایکسپریس ایئر پورٹ کے قریب ٹرک رپیئر فیسلیٹی کی پارکنگ میں گر کر تباہ ہو گیا،
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جہاز گرنے سے ہونے والے حادثہ کے نتیجہ میں پارکنگ میں کھڑی متعدد گاڑیاں بھی آگ لگنے سے تباہ ہو گئی ہیں، کہا گیا ہے اس وقت پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں کوئی فرد موجود نہیں تھا، امریکی حکام حادثہ کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہی ہیں،