امریکا نے شیریں ابو عاقلہ قتل کیس بین الاقوامی جرائم کی عدالت لے جانے کی مخالفت کر دی

0
37

امریکا نے الجزیرہ ٹی وی کی جانب سے فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابو عاقلہ قتل کیس بین الاقوامی جرائم کی عدالت لے جانے کی مخالفت کر دی۔

باغی ٹی وی : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم اس کیس کو بین الاقوامی عدالت لے جانے کے مخالف ہیں، ہم نے مسلسل کہا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات اور احتساب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتساب کی اہمیت پر اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں، فلسطینی صورتحال پر آئی سی سی کی تحقیقات پر ہمارے دیرینہ اعتراضات برقرار ہیں بین الاقوامی جرائم کی عدالت کو اپنے بنیادی مشن پر توجہ دینی چاہیے۔

گزشتہ روز الجزیرہ ٹی وی نے رواں سال قتل ہونے والی فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کی تحقیقات کیلئے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی) سے رجوع کیا تھا۔

صحافی شیریں ابوعاقلہ کے قتل کا معاملہ بین الاقوامی فوجداری عدالت لے جانے کا فیصلہ ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک کی قانونی ٹیم نے تحقیقات کے بعد کیا ٹی وی کی جانب سے نیدرلینڈز کے شہر ہیگ میں درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

البانیہ میں سابق وزیراعظم کو حکومت حامی کارکن نے گھونسا دے مارا، ویڈیو وائرل

الجزیرہ کی جانب سے آئی سی سی سے رجوع کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم یائر لپید کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں سے متعلق کوئی تحقیقات نہیں کرےگا، کوئی ہمیں اخلاقیات کا درس نہیں دے سکتا۔

واضح رہےکہ الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ 11مئی کو مغربی کنارے پر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کا نشانہ بنیں جس سے وہ جاں بحق ہوگئیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق الجزیرہ کی خاتون صحافی پر گولی اسرائیلی فوج نے ہی چلائی جو ان کی موت کی وجہ بنی۔

دو ستاروں کی دریافت پر ’ناسا‘ کی طرف سے سعودی خاتون سائنسدان کی ستائش

Leave a reply