امریکہ یوکرین کی حوصلہ افزائی کر کے سفارتی حل کو پیچیدہ بنا رہاہے،ماریہ زخاروف

0
45

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین کے جارحانہ کردار کی حوصلہ افزائی کر کے سفارتی حل کو پیچیدہ بنا رہا ہے-

باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخاروف نے کہا ہے کہ ہم ایک مرتبہ پھر خاص طور پر امریکہ کیلئے اپنی بات دہرا رہے ہیں کہ یوکرین میں ہم نے جو باتیں طے کی ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

یوکرین : کیف دھماکوں سے لرز اٹھا،ماسکو زمین پر ہمارا نشان مٹانا چاہتا ہے،صدر زیلنسکی

ماریہ زخاروف نے کہا کہ روس سفارت کاری کے لیے کھلا ہے اور اس کی شرائط بھی اچھی طرح معلوم ہیں اور جب تک واشنگٹن کیف کے جارحانہ کردار کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گااور یوکرینی تخریب کاروں کی دہشت گردی کو روکنے کے بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا سفارتی حل تلاش کرنا اتنا ہی مشکل ہوتا چلا جائے گا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے پیر کے روز یوکرینی دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں پر روسی میزائل حملوں کی شدید مذمت کی تھی اور کہا تھا کہ یہ حملے پیوٹن کی طرف سے چھیڑی گئی غیر قانونی جنگ کی مکمل سفاکیت کو بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا تھا کہ ان حملوں میں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور بیکار فوجی اہداف کو تباہ کیا گیا۔ ہم روس پر اس خوفناک جارحیت کی قیمت لاگو کرتے رہیں گے۔

روس نے کئی علاقوں سے پسپائی کے بعد یوکرین آپریشن کیلئے نیا فوجی جنرل مقررکردیا

امریکی صدرکا یہ بیان روس کی جانب سے کیف اور یوکرین کےدیگر شہروں کے انفراسٹرکچرکو نشانہ کیلئے 80 سے زائد میزائل برسا نے کے بعد سامنے آیا تھا۔

دوسری طرف پیوٹن نے دھمکی دی تھی کہ اگر کیف نے دوبارہ روسی سرزمین پر حملہ کی کوشش کی تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کیف میں روس نے یکے بعد دیگرے دھماکے کئے شہر کے میئر وٹالی کلیشکو نے کہا تھا کہ روسی میزائلوں نے کیف کے وسط میں شیوچینکو محلے کے ساتھ ساتھ سولومینسکی کو بھی نشانہ بنایا انہوں نے کہا حملے کی زد میں آنے والے علاقوں میں تمام ہنگامی خدمات کی فوری فراہمی کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

روس اور کریمیا کو ملانے والا اہم پل تباہ

مئیر وٹالی کلیشکو نے شہر کے مکینوں سے کہا تھا کہ وہ ہوائی الرٹ کی مدت کے اختتام تک پناہ گاہوں میں رہیں انہوں نے کہا تھا کہ ہم روسی حملے کی زد میں ہیں یوکرینی وزیر داخلہ کے مشیر روستیسلاو سمرنوف نے کہا تھا کہ کیف پر روسی میزائل حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 24 دیگر زخمی ہو گئے ہیں-

حملوں پر ردعمل دیتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا تھا کہ روس ان کے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہےماسکو زمین پران کا وجود ہی مٹانا چاہتا ہے۔

انہوں نے ٹیلیگرام ایپلی کیشن کے ذریعےکہا تھا کہ ماسکو ’یوکرین‘ کو تباہ کرنے اور زمین سے ان کا وجود مٹانے کی کوشش کر رہا ہے‘انہوں نے مزید کہا کہ ہر لمحہ پورے ملک میں خطرے کے سائرن بج رہے ہوتے ہیں۔

زیلنسکی نے کہا تھا کہ شہری ڈھانچے کو نشانہ بنانا دنیا کے لیے ایک پیغام ہے کہ روس کا مسئلہ صرف طاقت سے حل ہو گا۔ انہوں نے ماسکو پر الزام لگایا کہ وہ ایرانی فوجی ڈرون کو بم حملوں کے لیے استعمال کررہا ہے۔

روس سے 2500 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے یوکرینی صدر

Leave a reply