امریکا یوکرین کو بحری جہاز شکن میزائلوں سمیت کیف کے لیے امریکی ہتھیاروں کی نئی کھیپ فراہم کرے گا-
باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرِ دفاع لائیڈ آسٹن نے تصدیق کی تھی کہ ان کا ملک یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، بعد ازاں امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو کیف کے لیے ایک نئے فوجی امدادی پیکج کا اعلان کیا اس امداد میں توپ خانے کے سپئر پارٹس، اضافی میزائل اور اینٹی شپ میزائل شامل ہوں گے جن کی کل مالیت ایک ارب ڈالر ہے-
ہتھیارڈال دیں ورنہ !! روس کی یوکرینی فوج کو آخری وارننگ:سیورو دونیسک شہرمیں لڑائی…
نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے موقع پر بدھ کو برسلز میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ ان کا ملک یوکرین کو بھاری ہتھیار فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہےانہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ یوکرین کو جون کے آخر تک HIMARS میزائل فراہم کرنے سے اس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہو گا-
امریکی صدر کا تازہ ترین اعلان کیف کی جانب سے مشرقی یوکرین پر روس کے حملے کو پسپا کرنے میں مدد کے لیے مغرب سے مزید بھاری ہتھیار بھیجنے کی اپیل کے بعد سامنے آیا ہے۔
روس اپنےآپ کوتنہا نہ سمجھے،ہرمشکل میں ہمیں ساتھ پائےگا:چین کا اعلان
دوسری جانب روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے چند روز قبل دعویٰ کیا تھا کہ روسی فضائیہ نئے امریکی ہتھیاروں سے باآسانی نمٹتی ہے اور انہیں "اخروٹ کی طرح توڑ دیتی ہے”روسی فوج اب تک ان میں سے درجنوں کو تباہ کر چکی ہے یوکرین کی فوج کو بھیجے گئے امریکی میزائلوں کا زمین پر کچھ نہیں بدلیں گے۔
صدر پیوٹن نے مغرب کو خبردار کیا کہ اگر امریکا نے کیف کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی فراہمی شروع کی تو ان کا ملک نئے اہداف پر حملہ کرے گا اگر ایسے میزائل پیش کیے جاتے ہیں تو ہم ان اہداف پر بمباری کریں گے جنہیں ہم نے ابھی تک نشانہ بنانا شروع نہیں کیا۔
جبکہ ملک کے مشرق میں ڈومباس صنعتی علاقے پر روس کے کنٹرول کو روکنے کے لیے یوکرین کو ہتھیاروں کی کوئی بھی سپلائی جلد نہیں پہنچ سکتی۔