امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان

0
41

واشنگٹن :امریکن ایئرلائن نئے عزم کےساتھ پھرلوٹ آئی:160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق امریکی ائیرلائن نے کرونا وبا سے سخت متاثرہونے کے بعد پھر سے نئے عزم کے ساتھ دنیا بھر میں اپنی فضائی سروس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے

ذرائع کے مطابق امریکن ائیرلائن نے بوئنگ 737 میکس کی بحالی کے موقع پرمزید 160 پائلٹ بھرتی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے جو کہ ایک بہت بڑی کامیابی قرار دی جارہی ہے

یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ یہ ایئرلائن اس سلسلے ماہرپائلٹوں کی تلاش میں تاکہ وہ نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی اپنی فضآئی سروس کا اعلان کردیں‌

ذرائع کے مطابق اس دوران پائلٹوں کو 35 دن کی اسائنمنٹ دی جائے گی جس کے لیے ان کوسالانہ کے حساب سے ایک لاکھ 48 ہزاربرطانوی پاونڈ تنخواہ دی جائے گی

ذرائع کا کہنا کہ امکان یہی ہےکہ یہ ایئر لائنز 2021 کے ابتدائی مہینوں میں 737 بوئنگ کے ساتھ اپنے سفرکو شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ امریکن ایئر لائنز اپنی پہلی تجارتی پروازیں 29 دسمبر کو شروع کرے گی۔

بوئنگ 737 کی بھرپورواپسی کو خوش آئند قراردیا جارہاہے ، یہ وہی بوئنگ کمپنی ہے جس کے ایک طیارے کو 2019 مین ایک حادثے کے بعد مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا ،اس حادثے میں 346 افراد ہلاک ہوگئےتھے

اس حادثے نے اس امریکی ایئرلائنز کوتباہی کے دہانے پرپہنچا دیا تھا ،اس حادثے کی وجہ سے ہی چیف ایگزیکٹو ڈینس مائلن برگ کواستعفیٰ دینے پرمجبورکردیا گیا تھا جبکہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کو معاوضے کے طور پر 20 بلین ڈالر سے زیادہ کی رقم ادا کرنا پڑی تھی

ٰیاد رہےکہ کرونا وبا کی تباہ کاریوں نے بوئنگ کمپنی کواس قدرنقصان پہنچایا تھا کہ اس بوئنگ نے اکتوبر میں کہا تھا کہ وہ 2021 کے آخر تک اپنے 160،000 کارکنوں میں سے 30،000 کوملازمت سے فارغ کردے گی ، تاہم نئے فیصلے سے ان ملازمین کوحوصلہ ملا ہے جواس ڈاون سائزنگ کا شکارہوسکتے تھے

اس امریکی ائیرلائن نے پائلٹوں کی بھرتی کا اشتہاردیا ہے جس میں لکھا ہے کہ پائلٹوں کے پاس ایئر لائنز کے لئے 1،000 گھنٹے سے زیادہ طیارہ اڑانے کا تجربہ ہونا ضروری ہے ، اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی شرط عائد کی گئی ہے کہ درخواست دینے والا پائلٹ کسی حادثے کا ذمہ داربھی نہین ہونا چاہیے

Leave a reply