وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے امریکی رکن کانگریس الہان عمر سے ملاقات پر سابق وزیر اعظم عمران خان سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ جلسوں میں "Absolutely not” کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے "Absolutely yes” کیوں کہا؟-
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، عمران نیازی قوم کو جواب دیں ؟
امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی عمران خان سے بنی گالا میں ملاقات
امریکی حکومتی عہدیداروں سے ملاقات سازش ہے یا مداخلت، عمران نیازی قوم کو جواب دیں
الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) April 20, 2022
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الہان عمر سے ملاقات میں کون سی امریکی سازش پر بات ہوئی، قوم جاننا چاہتی ہے؟ اپوزیشن سے امریکیوں کی ملاقات کو سازش کہنے والا اپوزیشن میں جاکر امریکیوں سے کیوں مل رہا ہے؟ کون سی سازش تیار ہو رہی ہے؟
اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو میں تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے، یہ نہ ہو کہ عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دنوں بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) April 20, 2022
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے قوم کو نہ بتایا تو تحقیقات کراؤں گا، قوم کو سچائی کا پتہ چلنا چاہیے، یہ نہ ہو عمران نیازی اپنی روایت کے مطابق چند دن بعد ایک اور خط سامنے لے آئے۔
جلسوں میں "Absolutely not" کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے امریکیوں سے ملاقات کے لئے "Absolutely yes" کیوں کہا؟
— Rana Sana Ullah Khan (@RanaSanaullahPK) April 20, 2022
ان کا کہنا تھا کہ قوم کو امریکا کے خلاف بھڑکانے والا آج امریکیوں سے ہنس ہنس کر باتیں کر رہا تھا، "ابسلوٹلی ناٹ” کے نعروں سے قوم کو بھڑکانے والے نے ملاقات کے لیے "ابسلوٹلی یس” کیوں کہا؟ –