ملک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج ایک بار پھر مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 287 روپے 26 پیسے پر بند ہوا اور انٹربینک میں آج ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ہے، گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 287.19 روپے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 41 ہزار پوائنٹس سے نیچے گرگیا۔
100 انڈیکس 680 پوائنٹس کم ہوکر 40621 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 874 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
100 انڈیکس کی کم ترین سطح 40610 رہی جبکہ بازار میں آج 17 کروڑ 97 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں اور اکٹھے ہوجائیں. وزیر اعظم
سعودی گاکا ایویشن سیکیورٹی وفد کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ
مرتضیٰ وہاب کی میئر کراچی کی حیثیت سے تقرری کا نوٹیفیکیشن چیلنج
ویڈیو بیان میں کوئی اشتعال نہیں پھیلایا ،معلوم ہی نہیں کہ لوگ کہاں سے آئے،عمران خان
عمران خان کا بیانیہ غیر ملکی میڈیا کے سامنے بھی غیر مقبول
سیکرٹری دفاع کا دفاعی وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ
شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 5.62 ارب روپے رہی، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 59 ارب روپے کم ہوکر 6267 ارب روپے ہے۔ علاوہ ازیں ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آئے روز ہونے والی شدید مندی کے رجحان کے باعث بروکروں کی بڑی تعداد مایوسی کا شکار ہے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اسٹاک بروکرز نے اپنے لائسنس منسوخ کرنے کیلئے رجوع کرلیا۔ اور اسٹاک ایکسچینج کے موجود حالات سے مایوس ہونے والے 8اسٹاک بروکرز نے لائسنس منسوخ کرنے کی درخواستیں دے دیں ہیں۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں بلند شرح سود، سیاسی عدم استحکام اور غیر یقینی کی صورتحال نے اسٹاک بروکرز کو شدید مایوس کیا ہے۔

Shares: