امریکی اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کوہٹانےکےلیےسرگرم،مواخذے کی کارروائی، ووٹنگ

واشنگٹن :امریکی اسٹیبلشمنٹ ٹرمپ کوہٹانےکےلیےسرگرم،مواخذے کی کارروائی، ووٹنگ ،اطلاعات کے مطابق امریکہ جیسی سپرپاورکے حکمرانوں کافیصلہ بھی امریکی اسٹیبلشمنٹ کرتی ہے، روسی انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی اسٹیبلشمنٹ ہی صدرٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحریک کے روح رواں ہے اوروہ سمجھتے ہیںکہ ٹرمپ ملک کےلیے سود مند نہیں رہے
ادھر واشنگٹن سے ذرائع کےمطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے جوڈیشری کمیٹی سے منظور ہونے والے دو الزامات پر ایوانِ نمائندگان میں آج ووٹنگ کا امکان ہے۔ تاہم اس سے قبل صدر ٹرمپ نے اسپیکر نینسی پیلوسی کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں اپنے خلاف ‘بغاوت کی کوشش’ اور اس کے سنگین نتائج کا تذکرہ کیا ہے۔یہ بھی خبریں عام ہوچکی ہیں کہ امریکی اسٹیبلشمنٹ اپوزیشن ارکان کو اس حوالے سے بریفنگز بھی دے چکے ہیں
صدر ٹرمپ یہ خط منگل کو ایوانِ نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کو اس وقت لکھا جب پیلوسی نے اعلان کیا کہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے ایوانِ نمائندگان میں بدھ کو ووٹنگ ہوگی۔صدر ٹرمپ نے اپنے خط میں نینسی پیلوسی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ “تاریخ آپ کا سخت محاسبہ کرے گی۔”
ایوان نمائندگان میں بدھ کو انہی الزامات کی بنیاد پر صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے لیے رائے شماری متوقع ہے۔ اس مرحلے کے بعد مواخذے کی کارروائی سینیٹ تک جائے گی۔صدر ٹرمپ پر اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی تفتیش میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات ہیں۔ تاہم صدر ٹرمپ ان الزامات کو غلط قرار دیتے ہیں۔