ہا لی وڈ اداکارہ روز میکگوان کو امریکی حملے میں ایرانی قدس فورس کے سربراہ کی ہلاکت پر کیے جانے والے ٹوئٹ پر اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

اداکارہ نے اپنی ٹوئٹ میں اس حملے پر امریکا کی جانب سے ایران سے معذرت کرتے ہوئے لکھا ‘ایران، امریکا نے آپ کے ملک پرچم اور لوگوں کی توہین کی ہے ہم میں سے 52 فیصد آپ سے معذرت کرتے ہیں انہوں نے مزید لکھا کہ ہم آپ کے ساتھ مل کر امن چاہتے ہیں ہمیں ایک دہشتگرد حکومت نے مغوی بنایا ہوا ہے ہم نہیں جانتے کہ ہم کیسے بھاگیں پلیز ہمیں مارنا نہیں

اس ٹوئٹ پر انہیں امریکا میں شدید تنقید کا سامنا ہوا اور کچھ نے تو انہیں ایران منتقل ہونے کا مشورہ بھی دیا جس پر روز میکگوان نے تسلیم کیا کہ ان کی ٹوئٹ غیرمعمولی تھی اور ایک اور ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا میں ایران کے ساتھ نہیں مگر یقیناً میں امریکا کی طرف بھی نہیں

ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیئےجانے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا میں امریکا پر ایران کی حمایت نہیں کررہی بلکہ میں امریکا کو بہتر ہوتے دیکھنا چاہتی ہوں

Shares: