امریکی پابندی کی وجہ سے ایرانی تیل کے انبار لگ گئے

0
64

امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی درآمدات پرپابندی کے بعد ایران میں تیل کے ذخائر کی بڑی مقدار جمع ہوگئی ہے مگر اس کی خریداری کے لیے کوئی گاہک میسر نہیں۔

امریکا سے فارسی میں نشریات پیش کرنے والے ریڈیو’فردا’ کی ویب سائیٹ پر پوسٹ کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مہینے میں 11 کروڑ 10 لاکھ بیرل تیل جمع ہوا مگراس کا کوئی خریدار نہیں ملا ہے۔

یہ اعداد وشمار دنیا بھرمیں تیل بردار جہازوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے والی کمپنی ‘کپلر’ کی طرف جاری کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یرانی جہازوں پر56 ملین بیرل تیل خلیج عرب میں ذخیرہ ہوچکا ہے

ایران میں جمع ہونے والے تیل کے ذخیرے کے بارے میں ملنے والی معلومات کے مطابق ایرانی تیل کو نہ صرف اندرون ملک ذخیرہ کیا جا رہا ہے بلکہ بیرون ملک بھی ایرانی تیل جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ چین میں ڈالیان اور جینجو تیل تنصیبات میں بھی ایرانی تیل جمع کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے امریکا پرپابندی عاید کر دی تھی ایران پر عائد امریکی پابندیوں کے باوجود جاپان، جنوبی کوریا، ترکی، چین اور بھارت ایران سے تیل کی خریداری جاری رکھے ہوئے تھے .

بتایا گیا ہے کہ ان ممالک کو کہاگیا کہ وہ ایرانی تیل کی خریداری روک دیں، دوسری صورت میں انہیں امریکی پابندیوں کا سامنا ہو گا .

Leave a reply