امریکی اقدامات سے مشرق وسطیٰ تباہی کی طرف جارہا ہے، روسی وزیر خارجہ نے خطرےسے آگاہ کردیا

0
112

ماسکو:امریکی اقدامات سے مشرق وسطیٰ تباہی کی طرف جارہا ہے، روسی وزیر خارجہ نے خطرےسے آگاہ کردیا ،اطلاعات کےمطابق روسی وزیر خارجہ سرگی لاوروف کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی وجہ سے مشرق وسطیٰ تباہیوں کی طرف جا رہا ہے۔

ذرائع کےمطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں نیشنل ڈپلومیسی انسٹیٹیوٹ کے شعبہ تاشقند میں کیے گئے خطاب میں لاوروف نے کہا کہ ہم نے مشرق وسطیٰ میں امریکی اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔روس کے وزیر خارجہ سرگی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکہ کی غیر ذمہ دارانہ کارروائیوں نے مشرق وسطیٰ میں تباہیوں کی راہ ہموار کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق اور لیبیا جیسے ممالک امریکی اقدامات کی وجہ سے تقسیم ہو گئے ہیں۔

ایران کے اطراف کی بدتر صورتحال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سرگی لاوروف نے کہا کہ امریکہ کی ایران جوہری معاہدے سے دستبرداری نے اسلحہ کنٹرول اور وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے اسلحے کے پھیلاؤکے حوالے سے ایک کشیدہ ماحول پیدا کیا ہے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ تجارت میں بھی ناحق رقابت کرکے عالمی تجارتی تنظیم کی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔امریکہ غیر قانونی پابندیوں اور ڈالر کی حیثیت کا غلط استعمال کر کے دوسرے ممالک پر اپنے فیصلے تھوپنے کی کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ دنوں امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ترکی اور روس کے صدور نے مشترکہ بیان میں امریکہ اور ایران سے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا تھا کہ حملوں کے تبادلے سے عدم استحکام کا ایک نیا دور شروع ہو جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں جاری حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے پر عزم ہیں اور فریقن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مطاہرہ کریں اور سفارتکای کو ترجیح دیں۔

Leave a reply