بغداد: امریکہ کی وفا بھی عجیب جن کا کھاتا ان کوکاٹتا ہے : ،اطلاعات کے مطابق دنیا میں اکثروبیشتریہ شکوہ سننے کوملا کہ امریکہ جن کا کھاتا ہے ان کو ہی مارتا ہے یا کاٹتا ہے ، اس کی تازہ مثال کا آج مظاہرہ ہوا ،

ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے نے بغداد میں عراق کے ایک ڈرون کو بقول امریکہ کے غلطی سے مار گرایا ہے۔

ذرائع کے مطابق بغداد کے الحارثیہ علاقے میں امریکی سفارتخانے نے پیر کے روز عراقی فوج کے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ اس رپورٹ کے مطابق امریکی سفارتخانے نے عراق کے آپریشنل فوج کے ڈرون کو مار گرائے جانے کے بعد معذرت خواہی کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے عراقی فوج کے ڈرون کو مار گرایا گیا۔

امریکی سفارتخانے نےاپنے اس اقدام کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ یہ ڈرون کس کا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اس سے قبل بھی عراق، افغانستان اور اسی طرح پاکستان میں اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے سیکنڑوں بے گناہ شہریوں کی جان لے چکا ہے اور حملہ کرنے کے بعد اپنی غلطی کا اعتراف اور معذرت خواہی کر کے معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

Shares: