ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران خطہ کے ممالک سے بات چیت کیلئے تیار ہے جبکہ امریکہ کی پابندیوں سے متعلق پالیسی سے مشرق وسطیٰ کی سکیورٹی خطرے سے دوچار ہوگئی ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران امریکہ کشیدگی کے پیش نظر دونوں طرف سے جارحانہ بیانات دیے جارہے ہیں اور ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کی طرح نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی مختلف ملکوں کے دورے کررہے ہیں. ان کا یہ بیان بھی سوموار کویتی حکام سے بات چیت کے دوران دیا گیا ہے۔ان کا یہ بیان ایرانی وزارت ِخارجہ کی ویب سائٹ پربھی جاری کیا گیا ہے. ایک دن قبل انہوںنے اتوار کو خلیجی ریاست اومان کا بھی دورہ کیا تھا تاہم اب وہ کویت کے بعد قطر کا دورہ کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کی طرف سے تازہ بیان سامنے آیا ہے جس میںکہا گیا ہے کہ ایران بات چیت کیلئے تیار ہوا تو امریکہ بھی اس کیلئے تیار ہے.








