امریکی صدر ٹرمپ کے نسل کشی پر مبنی طنز سے ایران ختم نہیں ہو گا

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر صدر ٹرمپ کی ’نسل کشی‘ پر مبنی طنز سے ایران کا خاتمہ نہیں ہوگا۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیان کا جواب ہے جس میں امریکی صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ کے ساتھ جنگ کرنے کی صورت میں ایران کا خاتمہ ہو جائے گا۔
جواد ظریف نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’ایرانی ہزاروں سال سے پورے قد کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ تمام جارحیت پسندوں کا حاتمہ ہو گیا ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں ایران امریکہ کشیدگی عروج پر ہے اور دونوں طرف سے جارحانہ بیانات دیے جارہے ہیں.