اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود نے شادی کی خبروں کی تردید کردی

0
54

پاکستانی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود نے شادی کی خبروں کی تردید کردی۔

باغی ٹی وی :جلد ہی اسٹیج پرپی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’ان کہی‘ کو تھیٹر کی صورت پر پیش کرنے والی اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس اور اداکار داور محمود کے حوالے سے خبریں تھیں کہ دونوں نے شادی کرلی۔

ایک ہفتہ قبل میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں میں دونوں اداکاروں کا حوالہ دئے بغیر ذرائع سے دعوی کیا گیا تھا کہ کورونا کے باعث دونوں اداکاروں نے سادگی سے نکاح کرلیا۔

میڈیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں میں دعوی کیا گیا تھا کہ نکاح کے ساتھ ہی آمنہ الیاس کی رخصتی بھی ہوگئی تاہم ایسی دونوں فنکاروں نے ان حبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کر دی ہے-

سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے داور محمود کے ہمراہ بیٹھے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دونوں نے اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دی۔
https://www.instagram.com/p/CFFPho6B4vY/
ویڈیو میں داور محمود کو جذباتی انداز میں شادی کی خبریں پھیلانے والے افراد پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے-

داور محمود کے غصہ کرنے کے دوران آمنہ الیاس انہیں روکتی ہیں اور وہ شائقین کو آرام سے شادی کی خبروں پر تفصیلات بتاتی ہیں۔

ویڈیو میں آمنہ الیاس نے دعویٰ کیا کہ میرا کوئی بوائے فرینڈ نہیں ہےساتھ ہین کہا کہ داور محمود کی متعدد گرل فرینڈز ہیں جس وجہ سے ان کے لیے مسئلے پیدا ہوسکتے ہیں –

اداکارہ نے ویڈیو میں لوگوں پر واضح کیا کہ وہ افواہیں پھیلانا بند کریں اور ان کا آنے والا تھیٹر ڈرامہ ’ان کہی‘ دیکھیں-

خیال رہے کہ ’ان کہی‘ کو پہلی بار پی ٹی وی پر 1982 میں نشر کیا گیا تھا اور ڈرامے کی مجموعی طور پر 31 قسطیں تھیں اور اس ڈرامے کو پاکستان کے 20 مقبول ترین ڈراموں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔

اس ڈرامے کے اداکاروں شہناز شیخ، جاوید شیخ، شکیل، سلیم ناصر، بہروز سبزواری اور جمشید انصاری کی بے مثال اداکاری اور مکالمے آج تک یاد کئے جاتے ہیں-

تاہم اب جلد ہی ’ان کہی‘ کو نئے انداز میں تھیٹر کی پروڈکشن کمپنی ’کاپی کیٹس‘ پیش کرے گی اور اس ڈرامے کو تھیٹر انداز میں اداکار داور محمود نے تحریر کیا ہے جو ڈرامے میں اداکاری بھی کرتے دکھائی دیں گے جبکہ آمنہ الیاس مرکزی کردار ادا کریں گی وہ پی ٹی وی کے ڈرامے میں شہناز شیخ کی جانب سے کیا گیا کردار ادا کریں گی-

سینئیر اداکار راشد محمود کاشمیری کا پی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان

Leave a reply