عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطے اور تصاویر کے تبادلے کا اعتراف کرلیا
عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطے اور تصاویر کے تبادلے کا اعتراف کرلیا
سابق عالمی باکسر عامر خان نے ماڈل سمیرا سے تعلق کا اعتراف کرلیا ہے جبکہ عامر خان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق باکسنگ چیمپئن کا کہنا تھا کہ ماڈل سمیرا سے اپنی شادی کاروباری ہونے جیسی کوئی بات نہیں کی، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔
عامر خان نے مزید بتایا کہ سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کرانے کے لیے 20 ہزار پاؤنڈ مانگے، انکار پر ایشیائی ماڈل مجھے 20 ہزار پاؤنڈ کے لیے بلیک میل کرتی رہی۔
سابق باکسنگ چیمپئن عامر خان کا ایک اور اسکینڈل سامنے آگيا عامر خان کا کہنا تھا میرے بلیک میل ہونے سے بچنے پر ماڈل سمیرا نے مقامی اخبار کو اسٹوری فروخت کی، میرا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا لیکن ایسا رابطہ نہیں رہا جیسا ماڈل سمیرا نے اخبار کو بتایا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
ان کا کہنا تھا کہ ماڈل سمیرا مجھ سے خود رابطے کرتی تھی، سمیرا نے بتایا وہ اپنےخاندان سے خوش نہیں، دور رہنا چاہتی ہے، سمیرا مجھ سے ٹیٹو کی شرعی حیثیت کے حوالے سے بھی پوچھا کرتی تھی۔ خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی بیوی اور تین بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔