بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلائے جانے والے عامر خان بہت کم کم لوگوں سے میل ملاپ رکھتے ہیں ، یہی عالم ان کا اپنی فیملی میں بھی ہے. تاہم اب خوشخبری کی بات یہ ہے کہ ان کی ان کے بھائی فیصل خان کے ساتھ صلح ہو گئی ہے، ان کی کافی برس پہلے آپس میں کسی بول چال بند ہو گئی تھی ، یہاں تک کہ یہ دونوں خاندان کے ان ایونٹس میں شرکت نہیں کرتے تھے جہاں ان میںسے ایک بھی موجود ہوتا تھا. لیکن اپنی والدہ زینت کی سالگرہ کے موقع پر چند روز پہلے فیصل خان اور عامر خان دونوں موجودتھے دونوں نے اپنی ماں کی خوشی کی خاطر اس کے سامنے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا.
”فیصل خان نے 1993 میں اپنا فلمی کیرئیر فلم مدہوش سے شروع کیا تھا فلم بری طرح فلاپ ہو گئی ”
اس کے بعد فیصل کو نہ کوئی خاص کام ملا اور نہ ہی انہوں نے مزید بالی وڈ میںکام کرنے کی خواہش رکھی، تاہم دونوں بھائیوں نے سال 2000 میں فلم میلہ میںکام کیا لیکن یہ فلم بھی بری طرح فلاپ ہو گئی . یوں کئی سال کے بعد فیصل خان کی بالی وڈ میں واپسی ان کے لئے خوشگوار اور خوش قسمت ثابت نہ ہوئی.







