ممبئی: بالی ووڈ سُراسٹارعامرخان نے دوسری اہلیہ کرن راؤ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی۔
باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی دیئے گئے ایک انٹرویو میں بالی وڈ اداکار عامرخان کا کہنا تھا کہ دوسری اہلیہ کرن راؤکے ساتھ شادی ختم ہونے کی وجہ کچھ مسائل تھے نہ کرن راؤ کی موجودگی میں اور نہ ہی ان کے جانے کے بعد میری زندگی میں کوئی دوسری خاتون ہیں۔
عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے؟
عامرخان کا کہنا تھا کہ اپنی دونوں بیویوں رینا دتا اور کرن راؤ کو معمولی سمجھا اور اپنا کیرئیر بنانے کی وجہ سے فیملی کو وقت نہیں دیا اپنی ذمہ داریاں اچھے طریقے سے نہ نبھانے پرافسوس ہے۔
عامرخان کی پہلی شادی رینا دتہ سے ہوئی تھی جن سے ان کے 2 بچے جنید خان اورآئراخان ہیں شادی کے16 سال بعد دونوں میں 2002 میں طلاق ہوگئی تھی دوسری شادی عامرخان نے فلم ساز کرن راؤ سے 2005میں کی تھی جوگزشتہ سال جولائی میں ختم ہوئی۔
سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں وائرل
عامرخان کی دوسری شادی ختم ہونے کے بعد ان کی تیسری شادی کے بارے میں خبریں گرم ہیں اوران کا نام بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے۔
کچھ ماہ قبل مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر بھی ایڈٹ کر کے دونوں کی خفیہ تیسری شادی کی خبریں پھیلائی گئی تھیں تاہم سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تصویر دراصل عامر خان اور ان کی سابق دوسری بیوی کرن راؤ کی تھی جو انہوں نے ایک منگنی کی تقریب میں کھنچوائی تھی کسی نے اس تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں کرن راؤ کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ کا چہرہ لگادیا تھا-








