بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کی خفیہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہیں-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ کرن راؤ نے تقریباً 15 برس تک شادی شدہ رہنے کے بعد رواں برس اگست میں اپنی راہیں جدا کرلی تھیں دونوں کی طلاق کی وجہ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو قرار دیا جارہا تھا جو فلم ’’دنگل‘‘ میں عامر خان کی بیٹی بنی تھیں۔
اب عامر خان کی تیسری شادی کے حوالے سے کئی خبریں سامنے آرہی ہیں رپورٹس کے مطابق حال ہی میں عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کردی ہیں کہ دونوں اداکار خفیہ طور پر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
زندگی میں کبھی فحش مواد بنانےمیں ملوث نہیں رہا،میرا میڈیا ٹرائل بند کیا جائے ،راج کندرا
لیکن سب کی حقیقت یہ ہے کہ حال ہی میں ٹوئٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کی ایک تصویر وائرل ہوئی اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فاطمہ ثنا شیخ عامر خان کی تیسری بیوی ہیں تاہم اس بات میں کوئی حقیقت نہیں اور نہ ہی یہ تصویر حقیقی ہے بلکہ اسے کمپیوٹر پر ایڈٹ کیا گیا ہے۔

یہ تصویر دراصل عامر خان اور ان کی سابق دوسری بیوی کرن راؤ کی ہے جو انہوں نے ایک منگنی کی تقریب میں کھنچوائی تھی کسی نے اس تصویر کو ایڈٹ کرکے اس میں کرن راؤ کی جگہ فاطمہ ثنا شیخ کا چہرہ لگادیا۔
لعنت ہو ایسی حکومت پر، جلد ان کے برے دن آنے والے ہیں،جیا بچن کی بی جے پی پر کڑی تنقید
لہذا تصویر کی حقیقت سے ثابت ہوگیا کہ فی الحال عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ نے خفیہ طور پر کوئی شادی نہیں کی۔ تاہم مستقبل میں دونوں شادی کریں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

واضح رہے کہ کرن راؤ عامر خان کی دوسری اہلیہ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا آزاد راؤ ہے۔ جب کہ ان کی پہلی بیوی کا نام رینا دتا ہے جس سے ان کے دو بچے ایرا اور جنید ہیں عامر خان کی پہلی شادی کا انجام بھی طلاق کی صورت میں ہوا تھا۔








