عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان

عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کا باہمی رضامندی سے شادی ختم کرنے کا اعلان #Baaghi

بالی وڈ سُپراسٹار عامر خان اور اہلیہ فلمساز کرن راؤ نے 15 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: خبررساں ادارے ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامر خان اوراہلیہ کرن راؤ نے باہمی رضامندی سے اپنی شادی ختم کرنے کا اعلان کردیا جب کہ وہ بیٹے کی پرورش مل کر کریں گے۔

دونوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شادی کے خوبصورت 15 سال ہم نے بہترین اندازمیں گزارے جہاں خوشیاں تھیں اورہمارا رشتہ یقین، احترام اورمحبت پرمبنی تھا۔ اب ہم ایک نئی زندگی کا آغاز چاہتے ہیں لیکن اس میں ہم شوہراوربیوی کے طورپر نہیں ہوں گے۔

ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کچھ عرصے قبل ہی کیا تھا جس کا باقاعدہ ہم اعلان کررہے ہیں لیکن ہم اپنے بیٹے کی پرورش و دیکھ بھال والدین کے طورپر ہی کریں گے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے پراجیکٹس پر بھی ویسے ہی کام کریں گے جیسے ہم کرتے آئے ہیں۔

دوونوں کی جانب سے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے انہیں نیک تمنائیں دیں اور آگے بھی ان ہی دعاؤں کے منتظر ہیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ آپ سب کو ہماری طلاق ایک باب کا بند ہونا نہیں بلکہ زندگی کے ایک باب کی طرح لگے گی۔

واضح رہے کہ دونوں کی شادی 2005 میں ہوئی تھی اور ان کا ایک بیٹا اذان بھی ہے۔

Comments are closed.