ٹی وی میزبان اور قومی اسمبلی کے رکن عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

باغی ٹی وی : عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ان کا اور طوبیٰ عامر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ہم دونوں بدنام کووڈ 19 کے حملے کی زد میں ہیں اور ہم دونوں کورونا وائرس کے متاثرین ہیں۔


عامر لیاقت نے تمام لوگوں سے ان کی اور ان کی اہلیہ کی صحت کے لیے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔

عامر لیاقت نے بتایا کہ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہےانہوں نے بتایا کہ کورونا کا شکار ہوئے آج ہمیں دوسرا دن ہے علاج کے لیے دار چینی،ادرک لہسن ، کلونجی اور کالی مرچ کا استعمال کر رہے ہیں۔

ایک اوراداکار امیر گیلانی بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

جواد احمد عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

عامر لیاقت نے قرآن پاک کی آیت بھی شئیر کی جس کا ترجمہ ہے کہ ’ اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی ہے جو مجھے شفا دیتا ہے۔

خیال رہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ماہ بعد ایک روز میں سب سے زیادہ 26 ہلاکتیں سامنے آگئیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کیایک ہزار 302 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھرمیں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 38 ہزار 875 ہوگئی۔

عثمان مختار کے بعد ماڈل فروا علی کاظمی بھی کورونا وائرس کا شکار

عثمان مختار بھی عالگیر وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

واضح رہے کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی معروف شخصیات کورونا کا شکار ہو رہی ہیں،کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔حالیہ دنوں میں گلوکار جواد احمد، ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا کا شکار ہوئے۔

ماڈل صحیفہ جبار بھی کورونا وائرس کا شکار

 

Shares: