عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست،فیصلہ آ گیا

0
66

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عامر لیاقت کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کر دی گئی
شہر قائد کراچی کی مقامی عدالت نے قتل کا مقدمہ دائر کرنے کی درخواست مسترد کر دی،عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ دانیہ شاہ نے کراچی کے ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں سابق رکن قومی اسمبلی کی موت پر قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،دانیہ نے درخواست میں ممتاز، علی جاوید، عباس ، ثاقب اور تین نا معلوم افراد کو ملزم نامزد کرتے ہوئے ان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی تھی

دانیہ کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ عامر لیاقت کو 22 فروری 2022 کو کچھ افراد نے 25 کروڑ روپے دیے تھے اور جنہوں نے یہ رقم دی انہوں نے رقم دیتے وقت ویڈیو بھی بنائی تھی ،عدالت نے دانیہ شاہ کی درخواست پر مختصر سماعت کے بعد اسے مسترد کردیا ،

عامر لیاقت کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنے کا معاملہ ،

عامر لیاقت کے انتقال کی خبر سن کر مولانا طارق جمیل کا اظہار افسوس ۔

ٹک ٹاکر دانیہ شاہ انسٹاگرام پر تو موجود تھیں لیکن اب وہ ٹویٹر اکائونٹ پر بھی آگئی 

یاد رہے کہ دانیہ پر بھی کیس چل رہا ہے،، اور دانیہ پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے،دانیہ کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے عامرلیاقت کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے الزام میں 15 دسمبر 2022 کو لودھراں میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتارکیا تھا۔ سٹی کورٹ نے ڈاکٹرعامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ان کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی تھی جبکہ دانیہ شاہ کی جانب سے صحت جرم سے انکارکرنے پرعدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کیا تھا

Leave a reply