ڈاکٹر عامر لیاقت کی اہلیہ بشری نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت مجھے کبھی بھی طلاق نہیں دینا چاہتے تھے ان کی دوسری اہلیہ طوبی نے ان کو دبائو میں لاکر طلاق دلوائی. عامر لیاقت کا مجھ سے بہت اچھا تعلق تھا وہ مجھ سے کبھی نہیں جھگڑتے تھے، ان کا بس چلتا تو وہ مجھے طلاق نہ دیتے لیکن طوبی نے میری طلاق کروائی. طوبی یہ بھی نہیں چاہتی تھی کہ عامر لیاقت کے بچے ان سے ملیں ، میں نے طلاق کے باوجود اپنے بچوں کو کبھی منع نہیں کیا تھا کہ وہ اپنے والد سے نہ ملیں، وہ اپنے والد سے ملنے کےلئے آزاد تھے. طلاق ہونے کے بعد بھی آخری دم تک اپنے سابق شوہر کے لئے کھڑی رہی ، میں نے اپنے بچوں سے کہا کہ باپ کا جنازہ پڑھائو، انہوں نے فورا کہاں جی ماں ٹھیک ہے.
عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم پر بھی میںنے سٹینڈ لیا”. عامر بہت اچھے انسان تھے ، میں نے ان کے ساتھ اچھا اور برا دونوں طرح کے وقت گزارے ”، وہ وقت بھی دیکھا جب عامر کے پاس نوکری نہیں تھی وہ وقت بھی دیکھا جب وہ بہت مشہور تھے. میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ گھر بچا رہے کہ لیکن ان کی دوسری اہلیہ نے طلاق دلوا کر گھر توڑ دیا.