عامر لیاقت نے دانیہ سے صلح کیلئے پیغام بھجوایا تھا۔جنازے میں شرکت کریں گے۔ ساس
عامر لیاقت کے انتقال کی خبر کے حوالے سے جب ان کی ساس جن کا نام سلمیٰ بیگم ہے ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی افسوس اور غم کا اظہار کیا ۔
مزید تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان کو اپنا سردار بیٹا بنایا ہوا تھا ۔وه بلکل میرے لیے میرے بیٹوں جیسا تھا ۔ میں ان کو اپنا بیٹا سمجھ کر بہت پیار کرتی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ حالات اور تقدیر کچھ یوں بدلی کہ کچھ سمجھ میں نہیں آیا ۔
انہوں نے مزید کہا اب ہم کراچی جانے کے لیے روانہ ہو رہے ہیں ۔اور ہمیں کراچی جانے کے لیے سیکورٹی کی بھی ضرروت درپیش ہے ۔کراچی ہمیں جلد سے جلد پہنچنا چاہیے ۔
انہوں نے ایک انکشاف بھی کیا کہ اس سب لڑائی کے بعد کچھ دن قبل سے وه صلح کے لیے فون کر رہے تھے ۔کہ مجھے میری بیوی واپس دیں دے میں صلح کرتا ہوں ۔اس حوالے سے ہم بھی کوشش میں تھے ۔لیکن ایسے اچانک ان کا انتقال ہو جاۓ گا معلوم نہیں تھا ۔ان کی پوری کوشیش تھی کے وه اپنی بیوی کے ساتھ صلح کر لیں۔
عامر لیاقت کی موت کا افسوس ہوا۔صلح کرنا چاہتے تھے ہم بھی سوچ رہے تھے ۔ساس سلمی بیگم #baaghitv #Pakistan #amirliaquat #Amirliaqathussain pic.twitter.com/vv9qzsWlmI
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) June 9, 2022
سلمیٰ بیگم نے کہا کہ مجھے ان کے انتقال کا افسوس ہے اور انہوں نے ان کے لیے مغفرت کی دعا بھی کی ۔
انہوں نے دعا کی کہ اللّه پاک عامر لیاقت کو جنت میں اعلی مقام عطاء کریں ۔