کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور رمضان شوکے میزبان عامر لیاقت حسین نے 18 سالہ لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔
باغی ٹی وی : عامر لیاقت حسین نے تیسری شادی کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کرتے ہوئے کہا گزشتہ رات میں 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا۔ دانیہ کا تعلق جنوبی پنجاب کے علاقے لودھراں کے معزز نجیب الطرفین ’’سادات‘‘ خاندان سے ہے۔
عامر لیاقت کی اہلیہ سے علیحدگی، سیّدہ طوبیٰ نےتصدیق کر دی:اپنا معاملہ اللہ کے سپرد…
Tie a knot with,Syeda Dania Shah,18,belong to an honourable Najeeb ut Tarfain“Sadaat”Family of Lodhran,South Punjab, saraiki,lovely,charming, simple&darling.I would like to request all of my well wishers,please pray for us, I have just passed the dark tunnel, it was a wrong turn. pic.twitter.com/gO7nVO4pwj
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) February 10, 2022
عامر لیاقت نے مزید بتایا کہ ان کی بیوی سرائیکی، دلکش، سادہ اور پیاری ہے۔ انہوں نے کہا میں اپنےتمام خیرخواہوں سے ہمارے لیے دعا کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ میں ابھی حال ہی میں اپنی زندگی کے سیاہ دور سے گزرا ہوں جو کہ ایک غلط موڑ تھا۔
عامر لیاقت نے اپنی تیسری نئی نویلی بیوی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی عامر لیاقت کی سابق دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے عامر لیاقت سے خلع لینے کی تصدیق کی تھی اور خلع کے محض ایک روز بعد ہی عامر لیاقت نے تیسری شادی کرنے کا اعلان کردیا۔
پی ایس ایل 7: دوسرے مرحلے کاآغاز آج قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا
سیدی طوبیٰ نے کہا تھا کہ میرے قریبی رشتے دار اور دوست اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ میں نے 14 ماہ قبل ہی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، جس کے بعد صلح کی کوئی صورت نظر نہیں آئی کوئی راستہ نہ ملنے پر میںں نے مجبورا علیحدگی (خلع) لی، یہ مشکل وقت ضرور ہے مگر یقین ہے کہ اللہ نے یہ بہتر ہی فیصلہ کیا ہوگا –
واضح رہے پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت نے 2018 میں سیدہ طوبیٰ سے شادی کی تھی۔ یہ ان کی دوسری شادی تھی ان کی پہلی بیوی سیدہ بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 میں اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا تھا کہ انہیں ان کے سابقہ شوہر نے طلاق دے دی تھی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انہیں طلاق طوبٰی انور کے کہنے پر ایک فون کال پر دی تھی۔








