کراچی : عامر لیاقت تشیوشناک حالت میں ہسپتال منتقل،اطلاعات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔کہا جارہا ہےکہ ڈاکٹرعامر لیاقت حسین کو تیز بخار کی شکایت پر کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے خود پی ٹی آئی ایم این اے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے یہ اطلاع دی گئی ’’عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے‘‘۔
عامر لیاقت حسین کی حالت تشویش ناک ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) December 30, 2021
عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤںٹ سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد ان کے چاہنے والے انتہائی پریشان دکھائی دے رہے ہیں اور کچھ لوگوں نے تو پی ٹی آئی ایم این اے سے خیریت دریافت کرنے کے لیے فون کرنے کی بھی کوشش کی لیکن ان کا موبائل نمبر نہیں لگ رہا تھا جس پر مداحوں کی تشویش میں مزید اضافہ ہوگیا۔
واضح رہے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی سے منتخب ہونے والے ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی کے مسائل پر کھل کر وزیراعظم عمران خان سے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور انہوں نے متعدد بار اپنا استعفیٰ بھی وزیراعظم کو پیش کیا جو قبول نہیں کیا گیا۔