امیشا پاٹیل اور عمران عباس کا انسٹاگرام پر گفتگو کا لائیو سیشن

پاکستانی اداکار عمران عباس جو کہ بالی وڈ میں کام بھی کر چکے ہیں انہوں نے بطور ہیرو بی پاشا باسو کے ساتھ فلم’ ‘ کری ایچر ” میں کام کیا تھا فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہ کر سکی پھر عمران عباس کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل کے ایک آدھ سین میں نظر آئے. عمران عباس کا بالی وڈ میں‌کیرئیر کوئی زیادہ خوشگوار نہیں رہالیکن انہیں وہاں کے آرٹسٹ ان کے کام کی وجہ سے جانتے ضرور ہیں. گزشتہ دونوں اداکار عمران عباس اور بھارتی اداکارہ امیشا پاٹیل نے انسٹاگرام پر گفتگوکا لائیو سیشن کیا اس لائیو سیشن کو بے حد پسند کیا گیا اور ہر طرف اس سیشن کے چرچے ہورہے ہیں. دونوں نے سیشن کے دوران نہ صرف بالی وڈ کی فلموں اور میوزک پر بات چیت کی بلکہ عمران عباس نے یہ بھی بتایا کہ ماضی میں یہ

دونوں ایک فلم میں کام کرنے والے تھے لیکن وہ پراجیکٹ پایہ تکمیل پر پہنچنے سے پہلے ہی ادھورا رہ گیا. امیشا پاٹیل نے یہ بھی کہا کہ یہ فلمیں ہی ہیں جو مختلف ملکوں کے لوگوں‌کو آپس میں جوڑتی ہیں . امیشا پاٹیل اور عمران عباس دونوں لائیو سیشن کے دوران کافی خوش نظر آرہے تھے. امیشا پاٹیل نے تو عمران عباس کی کافی تعریف کی اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی یہ خواہش ضرور پوری ہو گی.

Comments are closed.