بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار اور بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر پر 45 ملین فالوورز کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں-
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بگ بی امیتابھ بچن کو 45 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار بن گئے ہیں جن کے ٹوئٹر پر 45 ملین فالوورز ہیں۔
امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے صرف 1 ہزار 7 سو 99 لوگوں کو فالو کیا ہوا ہے جن میں اُن کے عزیز و اقارب شامل ہیں۔
اداکار اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ماضی کی اپنی یادگار تصویریں شیئر کرتے ہیں اور اس کے علاوہ معنی خیز پیغام بھی جاری کرتے ہیں جس کے ذریعے وہ مسلسل اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں علاوہ مختلف تہواروں کی مبارکباد بھی انوکھے انداز میں دیتے ہیں اور بالی وڈ اداکار کے اس انداز کو ٹوئٹر صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ 1969میں بالی وڈ میں فلم ’سات ہندوستانی‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کرنے والے امیتابھ بچن کو اصل شہرت ’اینگری ینگ مین‘ کے کردار والی فلم ’زنجیر‘ سے ملی۔ ’زنجیر‘ نے حددرجہ کامیابی حاصل کی اور یہیں سے امیتابھ بچن کا لازوال کیرئیر شروع ہوا۔