بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن جو کہ سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں انہوں نے حالیہ دنوں میں ایک ٹویٹ کیا جس میںانہوں نے لکھا کہ جیسے جیسے میری عمر بڑھ رہی ہے ویسے ویسے مجھ پر تنقید کم ہو رہی ہے. میں نوٹس کررہا ہوں عمر کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ لوگ مجھ پر میرے کام پر تنقید کم کرنے لگے ہیں. انہوں نے کہا کہ جب میں شروع شروع میں انڈسٹری میں آیا تھا اس وقت بہت تنقید برداشت کی. انہوں نے کہا کہ وہ کچھ وقت کام ترک کرکے گزرے لمحات کے عکس کو دیکھنے اور پھر سے تروتازہ اور توانا ہونے میں صرف کرتے ہیں، تروتازہ و توانا ہونے کا مطلب عمر سے نہیں بلکہ علم و آگہی سے ہے کہ دنیا اور ہمارے گرد و پیش کیا ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ ”امیتابھ بچن جب فلم انڈسٹری میں آئے تو ان کی پہلی 14 فلمیں فلاپ ہوئیں ان کو فلاپ اداکار کہا جانے لگا ”، لیکن ان کی قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ وہ بالی وڈ کے شپنشاہ بن گئے اور آج وہ بہت سارے نئے ایکٹرز کے لئے رول ماڈل ہیں.