دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں فارس شفیع کا کردار مجھے آفر ہوا تھا احمد علی بٹ

پنجاب نہیں جائونگا کرنے کی وجہ سے نہ کر سکا
0
73
ahmad ali butt

اداکار احمد علی بٹ جو کہ اکثر و بیش تر ہمایوں سعید کی فلموں میں دکھائی دیتے ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے دا لیجنڈ آف مولا جٹ میں ایک کردار آفر ہوا تھا اور وہ کردار فارس شفیع کا تھا، انہوں نے کہا کہ بلال لاشاری نے میرا اور احمد علی بٹ کا اس کردار کے لیے آڈیشن بھی لیا تھا ، لیکن فارس شفیع کو سلیکٹ کر لیا گیا. ویسے بھی اس وقت میں پنجابی نہیں جائونگا کی شوٹنگ میں مصروف تھا .

انہوں نے کہا کہ ”فارس شفیع نے بہت ہی اچھے انداز میں اس کردار کو نبھایا ” ، شاید میں‌بھی اتنا اچھا نہ کر سکتا جتنا اچھا اس نے کردار ادا کیا ہے. انہوں نے کہا کہ آج ہمارے ہاں بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ فلم بین سینما گھرں کا رخ بھی کررہے ہیں اور اگر اسی تسلسل سے فلمیں بنتی رہیں تو یقینا وہ دن دور نہیں جب فلمی صنعت اپنے پائوں پر کھڑی ہوجائیگی. یاد رہے کہ احمد علی بٹ نہ صرف اداکاری کرے ہیں بلکہ شوز بھی ہوسٹ کرتے ہیں اور ہمایوں سعید کے نہایت ہی قریبی دوست بھی ہیں.

ایمن خان وزن میں کمی کے لئے کوشاں

کرن جوہر کا راکی اور رانی کی پریم کہانی کے حوالے سے انسٹاگرام پر چیٹ سیشن

مولا جٹ جیسی فلمیں بنانی ہوں گی معمر رانا

Leave a reply