امجد آفریدی کی این اے 249 کے مرکزی دفتر میں ورکروں سے ملاقات کی
پی ٹی آئی رہنماء امجد آفریدی کی این اے 249 کے مرکزی دفتر میں ورکروں سے ملاقات و خطاب
امجد آفریدی کی ورکروں سے ضمنی انتخابات میں کی گئی دھاندلی سے متعلق گفتگو،پی پی نے ضمنی الیکشن کو جیتنے کیلئے چور دروازے کا استعمال کیا، این اے 249 میں الیکشن کمیشن اور پی پی نے نتائج طے کیے، پی پی کے لوگوں نے پولنگ اسٹیشنوں میں پریزائڈنگ افسران کو خریدا، پریزائڈنگ افسران کو لفافے دینے والے لوگ بھی منظر عام پر آئے.حلقے میں پی پی کا دور دور تک نام و نشان نہیں تھا، عوام کا مینڈیٹ چوری ہوا،اس نظام کیخلاف عدالت جائیں گے.