پرویز الٰہی کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور

پرویز الہی کی پیشی کے دوران تمام قواعد وضوابط پر عمل کیا جائے گا
0
47
pmlq

احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا، عدالت نے تفتیش کے لیے چودھری پرویز الٰہی کو نیب کے حوالے کر دیا،

پرویز الٰہی کے جسمانی ریمانڈ سے متعلق احتساب عدالت میں سماعت ہوئی، وکیل نیب نے کہا کہ اس کیس میں چار لوگ پہلے ہی گرفتار ہیں،پرویز الٰہی کو کل گرفتار کر کے آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہے،وپرویز الٰہی بطور وزیر اعلی نے صرف گجرات کے لیے 72 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکجز دیے،متعلقہ ایکسین سے 200 منصوبوں کی لسٹ بنائی گئی،قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک پر منصوبوں کی اپررول دی گئی،مونس الہی نے میٹنگ کر کے کک بیکس کے شئیر طے کیےہمارے پاس ان سب باتوں کے ثبوت موجود ہیں،کام شروع ہونے سے پہلے رقم جاری ہونا شروع ہو گئی جو قانون کی خلاف ورزی ہے،

وکیل پرویز الٰہی امجد پرویز نے کہا کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں کیسز زیر سماعت ہیں،پرویز الہی کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا جائے،لیکن پرویز الہی کو ادویات اور دیگر سہولیات بھی دی جائیں ،پرویز الہی کو اہلیہ اور بچوں سے ملاقات کی اجازت دی جائے،وارث جنجوعہ نے کہاکہ ہم قانون کے مطابق جو سہولیات ہوں گی وہ مہیا کریں گے،عدالت نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کر لی پرویز الہی کو 21 اگست کو دوبارہ پیش کیا جائے گا

سابق وزیراعلیٰ پنجاب، تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الہیٰ کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، صحافیوں کے عدالت داخلےپر پابندی لگائی گئی تا ہم صحافیوں نے جج سے ملاقات کی جس کے بعد صحافیوں کو کوریج کی اجازت مل گئی

سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کے خلاف نیب کرپشن کیس ،پرویز الہی نے ایڈووکیٹ امجد پرویز کی خدمات حاصل کرلیں ،امجد پرویز توشہ خانہ کیس میں چئیرمن پی ٹی آئی کے خلاف پیش ہوتے رہے ہیں ،امجد پرویز توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کے وکیل تھے ،امجد پرویز چئیرمن پی ٹی آئی کے خلاف نیب کیسز میں نیب کے وکیل بھی رہ چکے ہیں،امجد پرویز شریف فیملی کے بھی وکیل رہ چکے ہیں،

کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اشفاق اور سیکرٹری محمد ہارون کی ایڈمن جج احتساب عدالت سے ملاقات ہوئی، ایڈمن جج احتساب عدالت زبیر شہزاد کیانی نے کورٹ رپورٹرز کے تمام تحفظات دور کردئیے ،صدر محمد اشفاق نے کہا کہ صحافیوں کو فرائض کی ادائیگی سے نہیں روکا جاسکتا ،سیکرٹری محمد ہارون نے کہا کہ صحافیوں کو سپریم کورٹ سے لیکر تمام عدالتوں میں کوریج کی اجازت حاصل ہے ،ایڈمن جج احتساب عدالت نے تمام رپورٹرز کو پرویز الہی کیس میں کمرہ عدالت تک رسائی دیدی ،سیکرٹری محمد ہارون کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ،سیکرٹری محمد ہارون کی ڈی ایس پی سکیورٹی سے ملاقات ہوئی، سیکرٹری محمد ہارون کا کہنا ہے کہ پرویز الہی کی پیشی کے دوران تمام قواعد وضوابط پر عمل کیا جائے گا

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا تو نیب نے گرفتار کر لیا تھا، نیب حکام نے پرویز الہیٰ کو عدالت پیش کر کے ایک روزہ راہداری ریمانڈ لے کر انہیں لاہور منتقل کر دیا تھا

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply