ذائقہ دار اور صحت بخش آملہ کا مربہ بنانے کی ترکیب
اجزاء:
آملے 50 عدد
چینی 2 کلو
روح کیوڑہ آدھا چائے کا چمچ
ترکیب:
50 عدد بے داغ اور بڑے بڑے آملے لے کر اچھی طرح سے دھو کر کانٹے سے گود لیں اس کے بعد چونے کے پانی میں ایک دن کے لئے بھگو کر رکھ دیں دوسرے دن پانی میں سے نکال کر خالص پانی میں دال کر تھوڑی دیر ابال لیں اب پانی نچوڑ کر خشک کر لیں پھر چینی کا شیرہ تیار کر لیں جب شیرہ سخت ہو جائے تو اس میں آملے ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب شیرہ گاڑھا ہو جائے تو اس میں روح کیوڑہ ڈال شامل کر کے ملا دیں اور چولہے سے اتار لیں ٹھنڈا ہونے کے بعد جار میں محفوظ کر لیں دل و دماغ اور جسم کو بے حد طاقت دیتا ہے