مزید دیکھیں

مقبول

مجھے لگتا ہے کہ ہر سال مجھے ایوارڈ ملنا چاہیے آمنہ الیاس

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا جیسا کام رہا ہے مجھے ہر سال ایوارڈ ملنا چاہیے. بہت بار ایسا ہوا کہ مجھے لگا کہ اس بار مجھے ایوارڈ ملے گا لیکن ایسا نہیں ہوا.انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کسی بھی فنکار کی حوصلہ افزائی کے لئے بے حد ضروری ہیں. آمنہ الیاس نے کہا کہ جب میں‌شوبز انڈسٹری میں آئی تو میری رنگت کو لیکر بہت باتیں کی جاتی تھیں مجھے مایوس کیا جاتا تھا لیکن میں دل چھوٹا نہیں کیا اور لگی رہی . یہاں تک کہ مجھے جب پہلا لکس سٹائل ایوارڈ ملا تو

میں نے ایک تقریر کی تھی جس میں‌، میں‌نے پہلی بار اپنی رنگت پر بات کی تھی اور مجھ سے پہلے کسی نے بھی رنگت پر بات نہیں کی تھی . ”مجھے یاد ہے کہ شوٹس کروانے کےلئے جاتی تو میری رنگت کو گورا کرنے کے لئے طرح طرح کی کرمیں اور فائونڈیشنز استعمال کی جاتی تھیں”. ایسا کرنا مجھے برا لگتا تھا ، لیکن کیرئیر کا شروع تھا بول نہیں‌پاتی تھی. آمنہ الیاس نے کہا کہ فلمیں ڈرامے دونو‌ں ہی میری ترجیحات میں‌ہیں ، جو اور جب بھی اچھا پراجیکٹ ملے گا یقینا کروں گی.

عدنان صدیقی کی 4 سال کے بعد ڈراموں میں واپسی

وحید مراد کی اہلیہ سلمی مراد انتقال کر گئیں

زباب رانا نے بتا دیا وہ کیسے لڑکے سے شادی کریں گی ؟