شوبز انڈسٹری میں اقرباء پروری ہے آمنہ الیاس

ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہےکہ شوبز انڈسٹری میں اقرباء پروری ابھی بھی موجود ہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ جن کو کام ملنا چاہیے ان کو نہیں ملتا.آمنہ الیاس نے یہ بھی کہا کہ یہ بھی یاد رکھیں کہ سفارش سے کام تو مل جاتا ہے لیکن اگر آپ میں صلاحیتیں نہ ہوں تو پھر وہ سفارش بار بار نہیں چل سکتی کیونکہ کوئی بھی کسی کے لئے رسک نہیں‌لے سکتا اور پیسہ لگا کر اپنا پراجیکٹ ڈبو نہیں‌سکتا. آمنہ الیاس نے کہا کہ میں نے ایک چیز نوٹ کی ہے کہ آج بھی گوری رنگت کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن میں اب دیکھ رہی ہوں کہ معمولی نوعیت کی تبدیلی تو ہے کیونکہ گہری رنگت کی لڑکیوں کو بھی اہمیت دی جارہی ہے. آمنہ الیاس نے کہا کہ مجھے جب بھی کام ملا میری فنکارانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ملا ہے میری

کبھی کسی نے سفارش نہیں کی نہ ہی میں سفارش پر یقین رکھتی ہوں، ماڈلنگ ہو یا اداکاری کی دنیا مجھے میرے کام کی وجہ سے ہمیشہ نوٹس کیا گیا ہے اور پراجیکٹس ملے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ میں نے جو بھی کام کیا میرے مداحوں نے مجھے پذیرائی دی. رہی بات ماڈلنگ کی دنیا کی تو ماڈلنگ میں‌ہمیشہ کی طرح ابھی بھی اچھا کام ہو رہا ہے.

Comments are closed.