پاکستان شوبز انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کے حقیقی مداح کون ہیں-
باغی ٹی وی :سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر آمنہ الیاس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ مغربی لباس میں ملبوس ہیں اور آنکھوں پر کالا چشمہ بھی لگایا ہوا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں آمنہ الیاس نے فنگرز سے وکٹری کا نشان بنا رکھا ہے اور اُن کے انداز سے لگ رہا ہے جیسے کہ وہ اُن لوگوں کو جواب دے رہی ہیں جو گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
آمنہ الیاس نے تصویر کے کیپشن میں ہیش تیگ ویک اینڈ استعما ل کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ مجھے پسند نہیں کرتے اور اس کے باوجود بھی آپ میری تمام پوسٹس یعنی وہ سب کچھ دیکھتے ہیں جو میں کرتی ہوں تو یقین کریں آپ میرے مداح ہیں۔
یاد رہے کہ واضح رہے کہ آمنہ الیاس آج کل رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر تنقید کررہی ہیں اور سانولے رنگ اورموٹی جسامت والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بُلند کرتے دکھائی دے رہی ہیں-گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں آمنہ الیاس نے باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کی تھی لیکن انہیں خود ہی اپنی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا –
اداکارہ نے کہا تھا کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ سب گھر سے شروع ہوتا ہے رنگت اور موٹاپے سے متعلق مذاق اڑانے کی یہ پرانی اسکرپٹ ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوگئی ہے اور ہمیں لازمی طور پر مزید منتقل نہیں کرنا چاہیے۔
باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس کو ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی تھی-
انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے آغاز میں آمنہ الیاس نے کسی کو آواز دے کر اُن کے لیے پراٹھا لانے کو کہا اُس کے بعد انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھ کہ آپ لوگوں سے مجھے کوئی بات نہیں کرنی کیونکہ میں آپ لوگوں کی وجہ سے ساری رات نہیں سو سکی ہوں-
https://www.instagram.com/tv/CGZ1xPmHzcZ/?utm_source=ig_embed
آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ دو سال پہلے میں نے کسی کو موٹا کہا تو یہ سچ نہیں ہے، ٹی وی، میڈیا، بلاگرز ان سب کو نظر انداز کریں سچ کیا ہے میں آپ لوگوں کو بتاتی ہوں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ ’ہمارا ایک نعمان نامی باورچی تھا جو کہ معذور تھا لنگڑاتا تو میں اُسے’’لولا نومی‘‘ کہہ کر بلاتی تھی جبکہ اُس وقت میں 6 برس کی تھی، میری کزن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو دو سال تک میں نےاُسے گود میں نہیں اُٹھایا کیونکہ وہ بہت کمزور تھی تب میری عمر 12 سال تھی میرے ایک اسکول ٹیچر توتلے تھے تو میں اُن سے تتلا کر ہی گفتگو کرتی تھی اُس وقت میں 15 سال کی تھی اس کے علاوہ میرابہترین دوست کہتا کہ تم مجھے اتنا اگنور کیوں کرتی ہو تو میں اسے کہتی کہ تم ٹڈے سے ہو نظر ہی نہیں آتے-
https://www.instagram.com/tv/CGZ1xPmHzcZ/?utm_source=ig_embed
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں نے اپنی ہمسائی سے کہا بال لگوا لے اپنی کام والی سے کہا کہ دانت لگوا لے اور میری بہن کا دوست شال میں ایک دن ملنے آیا تو میں نے اُسے کہا وہ دیکھو شام میں رات آئی ہے سوچو میں کسی کو کالا کہہ رہی ہوں-
آمنہ الیاس نےکہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کوموٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی سانڈاور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیےہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’وہ میں نہیں ہوں‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولئے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ لیکن مجال ہے آپ لوگ کسی اور کو دوسرا موقع دو- انہوں نے کہا طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 1947 میں غلط بات کی تھی اور آج یہ صحیح بات کیسے کر سکتی ہے ؟ اسے شرم آنی چاہیئے اس کی ہمت کیسے ہوئی؟-
انہوں نے اپنی ویڈیو میں سابق ماڈل آمنہ حق کو مخاطب کیا اور کہا تھا کہ آمنہ حق جو میں نے کیا اسے بدل نہیں سکتی، میں اس درد کو ختم نہیں کرسکتی جو شاید میں نے آپ کو پہنچایا ہو لیکن میں ہر دن خود کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔
اور مداحوں سے کہا کہ آپ سب کے لیے آخری بار کہہ رہی ہوں وہ میں نہیں تھی۔
اپنی بات ختم کرنے کے بعد انہوں نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں بنی اس ویڈیو میں اپنے پاس رکھی پلیٹ میں موجود پراٹھے کو دیکھا اور کہا کتنا موٹا پراٹھا ہے یہ تو جل کر کالا بھی ہوگیا ہے۔