انور مقصود نے آمنہ الیاس کا خواب پورا کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و مقبول مزاح نگار، شاعر، مصنف، ٹی وی میزبان اور مصور انور مقصود نے ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے لیے پینٹنگ بناکر اداکارہ کا آدھا خواب پورا کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : پاکستان کی نامر ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں آمنہ الیاس کے ساتھ انور مقصود بھی ہیں-


آمنہ الیاس کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انور مقصود اپنے ہاتھوں سے بنائی گئی خوبصورت پینٹنگ آمنہ الیاس کو بطور تحفہ دے رہے ہیں۔

آمنہ الیاس نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انور مقصود صاحب نے میرے لیے پینٹنگ تیار کرکے میرا آدھا خواب پورا کردیا ہے۔‘

ماڈل نے لکھا کہ میرا مکمل خواب اُس وقت پورا ہوگا جب انور مقصود میرے لیے کچھ تحریر لکھیں گے۔

انہوں نے لکھا کہ میں اُس دن کا بےصبری سے انتظار کر رہی ہوں کہ جب میرا خواب پورا ہوگا۔

آمنہ الیاس نے اپنی پوسٹ میں انور مقصود سے محبت و عقیدت کا بھہ اظہار کیا-

واضح رہے کہ آمنہ الیاس آج کل رنگ گورا کرنے والی کریمز کی تشہیر پر تنقید کررہی ہیں اور سانولے رنگ اورموٹی جسامت والے افراد کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز بُلند کرتے دکھائی دے رہی ہیں-گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں آمنہ الیاس نے باڈی شیمنگ کے خلاف ایک ویڈیو جاری کی تھی لیکن انہیں خود ہی اپنی ایک پرانی ویڈیو پر تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا –

اداکارہ نے کہا تھا کہ سانولی رنگت اور موٹاپا کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ یہ ایک بیماری ہے اور میری جنگ ہے اس بیماری کے ساتھ اور میں جب تک زندہ ہوں ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ سب گھر سے شروع ہوتا ہے رنگت اور موٹاپے سے متعلق مذاق اڑانے کی یہ پرانی اسکرپٹ ایک سے دوسری نسل میں منتقل ہوگئی ہے اور ہمیں لازمی طور پر مزید منتقل نہیں کرنا چاہیے۔

باڈی شیمنگ کے خلاف ویڈیو پیغام جاری کرنے کے بعد آمنہ الیاس کو ماضی میں آمنہ حق سے متعلق بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انسٹاگرام پر ماڈل آمنہ الیاس نے ایک طویل ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سابقہ ماڈل آمنہ حق کو موٹا کہنے کے حوالے سے اپنی وضاحت پیش کی تھی-

انسٹاگرام پر شیئر کردہ ویڈیو کے آغاز میں آمنہ الیاس نے کسی کو آواز دے کر اُن کے لیے پراٹھا لانے کو کہا اُس کے بعد انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھ کہ آپ لوگوں سے مجھے کوئی بات نہیں کرنی کیونکہ میں آپ لوگوں کی وجہ سے ساری رات نہیں سو سکی ہوں-
https://www.instagram.com/tv/CGZ1xPmHzcZ/?utm_source=ig_embed
آمنہ الیاس نے کہا تھا کہ دو سال پہلے میں نے کسی کو موٹا کہا تو یہ سچ نہیں ہے، ٹی وی، میڈیا، بلاگرز ان سب کو نظر انداز کریں سچ کیا ہے میں آپ لوگوں کو بتاتی ہوں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ ’ہمارا ایک نعمان نامی باورچی تھا جو کہ معذور تھا لنگڑاتا تو میں اُسے’’لولا نومی‘‘ کہہ کر بلاتی تھی جبکہ اُس وقت میں 6 برس کی تھی، میری کزن کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی تو دو سال تک میں نےاُسے گود میں نہیں اُٹھایا کیونکہ وہ بہت کمزور تھی تب میری عمر 12 سال تھی میرے ایک اسکول ٹیچر توتلے تھے تو میں اُن سے تتلا کر ہی گفتگو کرتی تھی اُس وقت میں 15 سال کی تھی اس کے علاوہ میرابہترین دوست کہتا کہ تم مجھے اتنا اگنور کیوں کرتی ہو تو میں اسے کہتی کہ تم ٹڈے سے ہو نظر ہی نہیں آتے-

انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں نے اپنی ہمسائی سے کہا بال لگوا لے اپنی کام والی سے کہا کہ دانت لگوا لے اور میری بہن کا دوست شال میں ایک دن ملنے آیا تو میں نے اُسے کیہا وہ دیکھو شام میں رات آئی ہے سوچو میں کسی کو کالا کہہ رہی ہوں-

آمنہ الیاس نےکہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کبھی کسی کوموٹا نہیں کہا بلکہ اُس کی جگہ ہاتھی سانڈاور گینڈے جیسے الفاظ ضرور استعمال کیےہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میں نے اپنی پچھلی ویڈیو میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ ’وہ میں نہیں ہوں‘ تو میں نے ٹھیک کہا تھا کیونکہ وہ میں ہوں نہیں بلکہ وہ میں تھی۔

اداکارہ نے کہا تھا کہ ماں کے پیٹ سے کوئی بھی تمیز سیکھ کر نہیں آتا اور اب برائے مہربانی یہ نہیں بولئے گا کہ آپ لوگوں نے کبھی ایسی باتیں نہیں کیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ لیکن مجال ہے آپ لوگ کسی اور کو دوسرا موقع دو- انہوں نے کہا طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس نے 1947 میں غلط بات کی تھی اور آج یہ صحیح بات کیسے کر سکتی ہے ؟ اسے شرم آنی چاہیئے اس کی ہمت کیسے ہوئی؟-

انہوں نے اپنی ویڈیو میں سابق ماڈل آمنہ حق کو مخاطب کیا اور کہا تھا کہ آمنہ حق جو میں نے کیا اسے بدل نہیں سکتی، میں اس درد کو ختم نہیں کرسکتی جو شاید میں نے آپ کو پہنچایا ہو لیکن میں ہر دن خود کو بہتر بنانے کی کوشش کررہی ہوں۔

اور مداحوں سے کہا کہ آپ سب کے لیے آخری بار کہہ رہی ہوں وہ میں نہیں تھی۔

اپنی بات ختم کرنے کے بعد انہوں نے طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں بنی اس ویڈیو میں اپنے پاس رکھی پلیٹ میں موجود پراٹھے کو دیکھا اور کہا کتنا موٹا پراٹھا ہے یہ تو جل کر کالا بھی ہوگیا ہے۔

آمنہ الیاس رنگ گورا کرنے والی کریموں کی تشہیر کرنے والی اداکاراؤں پر برہم

آمنہ الیاس کا گہری رنگت کے حوالے سے ایک اہم پیغام

سہانا خان کو رنگ پر تنقید کا سامنا ، سوشل میڈیا صارفین نے کالی چڑیل کہہ دیا

رنگ گورا کرنے والی 59 میں سے 57 کریموں میں کینسر پیدا کرنے والے عناصر شامل ہوتے ہیں زرتاج گُل

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.