ق لیگ کی رہنما آمنہ الفت پہنچیں سینما گھر سپر پنجابی دیکھنے، انہوں نے کہا کہ مجھے فلم سپر پنجابی دیکھ کر بہت مزا آیا ، فلم مکمل طور پر اینٹرٹیننگ ہے، شروع سے لیکر آخر تک فلم دلچپسپ ہے ، ڈائیلاگز بہت اچھے ہیں، ہال میں موجود لوگوں نے جس طرح تالیاں بجائیں کمال ہی ہو گیا. بہت عرصے کے بعد اتنی زبردست فلم دیکھنے کو ملی ہے. یہ کریڈٹ صفدر ملک کو جاتا ہے ، انہوں نےہمیشہ اچھی فلم بنانے کی کوشش کی ہے، انہوںنے ہر دور میں فلم انڈسٹری کو سہارا دینے کی کوشش کی ہے . صفدر ملک لگاتار فلمیں پرڈیوس کررہے پیں ، سپر پنجابی نے تو کمال ہی
کر دیا ہے . فلم کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحکم ہے. اس دکھی دور میں اتنی اچھی فلمیں دیکھنے کو مل رہی ہیں ، فلم انڈسٹری کی بحالی میں سپر پنجابی ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی. آمنہ الفت نے کہا کہ سب لوگوںکو سپر پنجابی ضرور دیکھنی چاہیے. آمنہ الفت نے کہا کہ فلم کا میوزک بہت زبردست ہے ، کہانی کی بنت بھی بہت اچھی ہے، اور جس طرح سے فلم بنائی گئی ہے اور فنکاروں نے کام کیا ہے وہ بہت ہی زبردست ہے کمال ہے. ابوعلیحہ سمیت پوری ٹیم نے ایک شاہکار تخلیق کیا ہے.