نیویارک امریکہ میں ایک عورت نے خود سے ہی شادی کر لی-
باغی ٹی وی : انسٹاگرام پر ایک شوبز سے متعلق اکاؤنٹ نے ایک شوبز سائٹ کی خبر شئیر کی جس میں بھارتی خبر رساں ادارے انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس خاتون کا نام میگ بتایا گیا ہے جو امریکی ریاست جارجیا کے دارالحکومت اٹلانٹا کی رہائشی ہے۔ اس نے اپنے منگیتر کے ساتھ مل کر شادی کی تمام منصوبہ بندی کر رکھی تھی لیکن شادی سے پہلے ہی اس کے منگیتر نے اس کے ساتھ تعلق ختم کر دیا۔
فوٹو :سوشل میڈیا
منگیتر کے چھوڑ کر چلے جانے کے باوجود میگ نے اپنی شادی کی تیاری جاری رکھی اور ایک باقاعدہ تقریب میں خود سے ہی شادی کر لی۔ اس نے اپنی شادی کے لیے نہ صرف ایک خصوصی کیک تیار کروایا بلکہ خود کو شادی کی ہیرے کی انگوٹھی بھی پہنائی۔
میگ کی اپنے آپ سے شادی کی تقریب میں اس کے رشتہ دار و دوست احباب شریک ہوئے ۔اس تقریب پر ڈیڑھ ہزار ڈالر (تقریباً 2لاکھ 37ہزار روپے) لاگت آئی۔
میگ نے خود کو ہی انگوٹھی پہنائی اور آئینے میں اپنے آپ کو ہی بوسہ دیا۔شادی کے بعد میگ کا کہنا تھا کہ "اب میں لوگوں کی خوشی کے لیے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی۔ میں نے اپنے آپ سے شادی اس لیے کی تاکہ میں اپنی خواہشات کو ترجیح دے سکوں.