مشہور امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئرز کا کہنا ہے کہ میرے باپ اور بہن کا میری زندگی پر اختیار "ظلم” ہے-

باغی ٹی وی: 2008 میں برٹنی اسپیئرز کے شدید ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے بعد سے عدالتی حکم پر ان کی نجی زندگی اور مالی امور سے متعلق تمام فیصلوں کا اختیار ان کے والد کو سونپا جاچکا ہے جبکہ ان کی جائیداد کی ذمہ داری ان کی بہن کے سپرد ہے۔

والد اور بہن کے اس کنٹرول کے خلاف برٹنی سپیئرز کے ایک مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے گزشتہ بدھ کے روز امریکی عدالت نے انہیں اجازت دی کہ وہ اپنی مرضی سے وکیل مقرر کرسکتی ہیں۔مقدمے کی سماعت میں برٹنی نے اپنے والد جیمی اسپیئرز کی سرپرستی کو ”ظلم“ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی زندگی واپس چاہیے۔

برٹنی نے جون میں ایک عدالتی سماعت کے دوران ویڈیو لنک کے ذریعے بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے والد کو ان کی زندگی کا کنٹرول سنبھالے ہوئے 13 سال ہوچکے ہیں اور یہ ایک طویل عرصہ ہے۔

برٹنی کا کہنا تھا کہ وہ تب تک سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کریں گی کہ جب تک ان کے والد ان کے پہننے، بولنے، کرنے اور سوچنے کے معاملات پر قابض رہیں گے۔

Shares: