امریکہ مشرق وسطیٰ میں‌ مزید 14 ہزار فوجی کیوں تعینات کرنے جارہا

تفصیلات کے مطابق : امریکی اخبار ‘وال اسٹریٹ جرنل’ نے بدھ کے روز اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ واشنگٹن ایرانی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مشرق وسطی میں مزید 14 ہزار فوج بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

اخبار نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے حکام ایرانی خطرے سے نمٹنے کے لیے درجنوں جہازوں کی تعیناتی پر غور کر رہے ہیں۔وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی فوج بھیجنے کے منصوبے کا مقصد امریکی پابندیوں پر کسی بھی ممکنہ ایرانی ردعمل کو روکنا ہے۔

Shares: