ایرانی حملے سے امریکا کا جانی مالی نقصان کتنا ہوا حقائق سامنے آنے لگے
باغی ٹی وی :امریکا کا عراق میں ایرانی حملے سے کتنا نقصان ہوا. اس سلسلے میں حقائق سامنے آنے لگے، امریکی محکمے ہوم لینڈ سیکیورٹی کو ایک لیٹر بھیجا گیا ہے جس میں امریکی نقصان کے بارے میں تحقیقات کرانے کی اپیل کی گئی ہے. اس کے ساتھ ہی تصاویر بھی بطور ثبوت دی گئ ہیں.اس میں 139 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور 146 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے .15 ہیلی کاپٹر ان میں ایک بلیک ہاک اور کارگو ہیلی بھی شامل ہے اس کے نقصان کا بتایا گیا ہے .اس کے علاوہ ایئر ٹریفک کنٹرول کے ساتھ ساتھ بیرکوں اور دیگر تنصیبات کے تباہ ہونے کا کہا گیاہے .واضح رہے کہ اسقدر نقصان کا اعتراف امریکی اداروں کی طرف سے کیا جارہے .
واضحرہے کہ امریکا نے اپنے کسی بھی جانی نقصان کی تردید کی تھی جبکہ ایران نے 80 سے زاید امریکی ہلاک کرنے کا دعوی کیا تھا.