امریکہ میں 5 لاکھ سے زائد بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔
باغی ٹی وی : امریکی اکیڈمی آف چلڈرن ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 20 اگست سے 3 ستمبر تک 70 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 2 ہفتوں کے دوران بچوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں 16 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جہاں غربت زیادہ ہے وہاں بچوں میں کورونا کے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز امریکہ میں ہی رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اب تک کورونا وائرس سے 65 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 94 ہزار سے زائد ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ، 77 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اموات کی تعداد 90 لاکھ ایک ہزار سے زائد ہو گئی ہے تاہم دنیا بھر میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔ بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے مملک میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں 43 لاکھ67 ہزار سے زائد افراد متاثر اور73 ہزار923 ہلاک ہو چکے ہیں۔