امریکہ میں گولیاں چل گئیں،دس افراد ہلاک

0
51

امریکہ میں گولیاں چل گئیں،دس افراد ہلاک

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں گولیاں چل گئیں، دس افراد جان کی بازی ہار گئے

امریکہ کی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے شاپنگ مال میں فائرنگ شروع کر دی ، فائرنگ کے نتیجہ میں دس افراد ہلاک ہو گئے، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ،فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی اور لوگ خوفزدہ ہو گئے

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت ڈینور سے 50 کلومیٹر دور بولڈر کاؤنٹی میں پیش آیا۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بولڈر کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل ڈوگرٹی نے بتایا کہ حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے حملہ آورنے سپر سٹور میں آنے والے شہریوں کو فائرنگ کر کے نشانہ بنایا ،حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالوں میں مقامی پولیس افسر بھی شامل ہے۔حملہ آور کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 51 سالہ پولیس افسر ایرک ٹیلی سب سے پہلے علاقے میں پہنچے تھے۔

بااثر افراد کا خواجہ سراؤں پر تشدد، کپڑے اتارنے پر کیا مجبور، ویڈیو وائرل،عزت کا سودا نہیں کریںگے،خواجہ سرا

خواجہ سرا کے گھر گھس کر گھناؤنا کام کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کے حقوق کیلئے قانون سازی، خواجہ سرا کمیونٹی نے اجلاس بلا کر اہم فیصلے کر لئے

خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

پولیس چیف کے مطابق اب تک دس افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک مقامی پولیس افسر شامل ہیں جنہوں نے سب سے پہلے متاثرہ مقام پر پہنچے ان کو گولیاں لگیں اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔مقامی پولیس کمانڈر کیری یاماگوچی نے بتایا کہ اس وقت صرف ایک مشتبہ شخص زیر حراست ہے اور وہ شدید زخمی ہے تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کیا وہی حملہ آور تھا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے ٹویٹ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کو حملے سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

Leave a reply