امریکا میں‌کرونا کی وجہ سے مزید ہلاکتیں ، تعداد کہاں تک پہنچ گئی

باغی ٹی وی :امریکا میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 939 افراد ہلاک ہو گئے، اموات کی تعداد 42 ہزار 518 ہو گئی، متاثرہ شہریوں کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی۔ صدر ٹرمپ نے امریکا کی امیگریشن پر عارضی پابندی کا اعلان کر دیا، تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے باعث امریکا ساڑھے سات کروڑ بیرل تیل کو ذخیرہ کرے گا۔

کورونا وائرس نے امریکا کو جکڑ لیا، مہلک وائرس سے مزید ایک ہزار 939 افراد دم توڑ گئے۔ متاثرہ شہریوں کی تعداد آٹھ لاکھ کے قریب پہنچ گئی نیویارک میں صورتحال بدستور خراب ہے، اب تک صرف72 ہزار کے قریب مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز امریکی آئل مارکیٹ کریش کر گئی تھی اور ویسٹ ٹیکساس خام تیل کی قیمت تاریخ میں پہلی مرتبہ منفی زون میں چلی گئی۔امریکی مارکیٹ میں مئی میں ڈلیوری کے لیے خام تیل کے سودے منفی ایک ڈالر اور اٹھانوے سینیٹ میں طے کیے جاتے رہے۔مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت سو فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق طلب نہ ہونے پر امریکہ میں تیل کے ذخائر بھر چکے ہیں۔

آئل ریفائنریز کے پاس خام تیل ذخیرہ کرنے کی جگہ ختم ہو رہی ہے اور مارکیٹ میں ڈیلرز مفت میں خام تیل لینے کو تیار نہیں ہیں۔بلومبرگ کے مطابق انیس سو چھیالیس کے بعد سے یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی ہے۔ جون میں ڈلیوری کے لیے امریکی خام تیل کی قیمت اکیس ڈالر ساٹھ سینٹ فی بیرل ہے.

واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 21 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں، پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔تجریہ کاروں کے مطابق خام تیل برآمد کرنے والے ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی پیداوارمیں کٹوتی تو کی گئی مگر اب بھی پیداوار طلب سے زیادہ ہے۔

Shares: